یہ تھیم سانگ تو دماغ کو اڑا دینے والا ہے کیونکہ ۔۔ پٹھان ایکس ٹائیگر کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی مقبول کیوں؟، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Apr 20, 2023

ممبئی: فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کے بعد پٹھان ایکس ٹائیگر کے تھیم سانگ میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کی موجودگی نے مداحوں کو نہال کردیا، گانا ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

پٹھان 25 جنوری 2023ء کو ریلیز ہوئی، اس فلم کو سدھارتھ آنند نے لکھا ہے اور ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے ہیں۔ اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور اشوتوش رانا ہیں۔ یہ فلم وائی آر ایف کی جاسوسی دنیا کی چوتھی قسط ہے۔ شاہ رخ خان زیرو کے بعد پہلی بار مرکزی کردار میں نظر آئے۔ یہ فلم بھارت میں یوم جمہوریہ کے ایک دن قبل 25 جنوری کو آئی میکس پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

فلم میں پٹھان را کا ایک جاسوس ہے جسے جلا وطن کر دیا گیا مگر اس کا مقصد آؤٹ فٹ ایکس نامی نجی دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ کرنا ہے۔

پٹھان میں سلمان خان ایکشن سین میں نظر آئے، ٹائیگر کی انٹری کو شائقین نے خوب سراہا اور اب دونوں کو ٹائیگر تھری میں ایک بار پھر ساتھ کام کرتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

پٹھان کے ایکشن سین میں دو سپر اسٹارز کے پس منظر میں یش راج فلمز نے ایک تھیم سانگ باضابطہ طور پر جاری کردیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ یہ تھیم سانگ دماغ کو اڑا دینے والا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ پٹھان میں ٹائیگر کی انٹری بہت ہی اچھی تھی، ایک مداح نے لکھا کہ بھارتی سنیما میں اب تک کا بہترین سین فلمایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More