ہماری ویب | Apr 20, 2023
سائرہ یوسف نے اپنی سگی اور سوتیلی بیٹی کو یکساں مُحبت دے کر معاشرے میں بہترین عورت ہونے کا واضح ثبوت دے دیا۔ اس بات سے متعلق مزید بتاتے ہوئے اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی شو میں بتایا کہ میں حیران ہوں، ایک دن کہیں کام سے گیا تو دیکھا کہ دونوں بیٹیاں سائرہ کے پاس تھیں اور وہ دونوں سے بالکل ایک ہی طرح پیار کر رہی تھی اس نے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ سوتیلی بیٹی کون ہے اور سگی کون دونوں سے ایسے پیار کیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
مجھے دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ اتنی بہترین تربیت کی مالک اور اتنے سلیقے سے طلاق کے معاملے کو لے کر چلی، یہ قابلِ تعریف ہے۔ سائرہ یوسف کی شہروز سے طلاق کے بعد کبھی دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کی اور صدف کنول نے بھی کبھی شہروز کی سابقہ اہلیہ کو مخاطب نہ کیا۔ اس گھرانے میں یہ سب سے اچھی بات ہے کہ طلاق کے بعد بھی مائیں بچوں کو ان کے باپ سے نہیں چھینتی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)
A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More