پہلے سونے کا زیور پھر خون والا خط بھیجا ۔۔ نادیہ خان کی دیوانی مداح کی اس حرکت سے ان کی والدہ کی صحت کو کیا ہوا جو انہوں نے غصے میں بڑا قدم اٹھا لیا؟

ہماری ویب  |  Apr 19, 2023

مجھے سونے کا زیور مداح نے تحفے میں دیا۔ یہ الفاظ تھے ملک کی مشہور اداکارہ نادیہ خان کے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی سے متعلق شومیں بات چیت کی جو وائرل ہو گئی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ ایک ان کی مداح خاتون لڑکی تھی جو بہت ہی عجیب تھی شروعات میں تو یہ صرف سالگرہ کے موقعے پر میرے گھر کیک بھیجتی تھیں مگر آہستہ آہستہ سوشنے کے زیور اور پھر خون سے لکھا ہوا خط وغیرہ بھی بھیجنے لگی اور تو اور ایک دن تو اس نے حد ہی کر دی۔

جب اس کا فون آیا تو والدہ نے فون اٹھایا اور کہا کہ آپ میری اپنی بیٹی نادیہ سے بات کروا ئیں، پھر اگلے ہی مرحلے کہنے لگی کہ اگر آپ نے بات نہیں کروائی تو میں اپنی جان کے ساتھ اس دن یہ کروں گی اور اس دن یہ کر لوں گی یہی نہیں اپنی جان لینے سے بھی گریز نہیں کروں گی۔

اس حرکت کی وجہ سے میری ماں کافی دن پریشان رہی کہ کہیں واقعی لڑکی الٹی سیدھی حرکت نہ کر لے تو مجھ سے ماں جی کی پریشانی دیکھی نہیں گئی۔ تو جب اس کا فون آیا تو میں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں جو کرنا ہے آج ہی کر لو، میری والدہ کو کیوں پریشان کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اداکاروں کے دنیا بھر میں بہت سے مداح ہوتے ہیں جو انہیں آجکل تو سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں پر آج سے کچھ سال پہلے مداح زیادہ تر خط اور تحائف ہی بھیجا کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ہمیشہ یہ جاننے میں لگے رہتے کہ انہیں کون سے کپڑے پہننا پسند ہیں یا پھر کھانے میں کیا پسند ہے، تاکہ ہم بھی اسی طرح زندگی بسر کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More