مجھے بہت تکلیف ہوٸی، میری والدہ کو صدمہ ہوگیا تھا کہ۔۔ موت کی جھوٹی خبر کے بعد سعیدہ امتیاز کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

تاہم اب ان کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اداکارہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آج میں جب سو کر اٹھی تو مجھے بہت ساری کالز اور میسجز موصول ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی میرے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More