سعیدہ زندہ ہیں مگر ان کی صحت ۔۔ اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت سے متعلق نیا انکشاف سامنے آ گیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

یہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔ ہنستی مسکراتی ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز ہم میں نہیں رہیں۔ یہ افسوسناک خبر جنگل کی آگ کی طرح پاکستان میں پھیل گئی۔

مگر اب سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں ان کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور تو اور ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیکرز کی جانب سے ہیک کیا گیا اور یہ غلط خبر شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے ان کے قانونی مشیر کا بھی مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر مصدقہ نہیں، مہربانی فرما کر کسی ایسی خبر پر یقین نہ کریں۔ بطور سعیدہ امتیاز کے قانونی مشیر کے آپ کو میں بعد میں ان کی صحت کے حوالے سے سب باتیں بتاؤں گا۔ ان کی صحت کیلئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ کشمیری پنجابی فیملی سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ نے آج سے چند روز قبل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ " رونے کے بعد کس کس کو اچھے سے نیند آ جاتی ہے"۔ ان الفاظ کو سننے کر مداحوں کو محسوس ہوا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More