ہماری ویب | Apr 17, 2023
رمضان المبارک میں جہاں ہر مسلمان کوشش کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادتیں کرکے اللہ تعالیٰ کو خود سے راضی کرلے، وہیں اپنی اولاد کو بھی اس کی تلقین کرتا ہے۔ بچوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ کم از کم ایک مرتبہ قرآنِ پاک تو اس ماہِ مُبارک میں پڑھ لیں، ساتھ ہی کچھ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے ننھے معصوم بچے روزہ رکھ کر والدین کے ثواب میں بھی اضافہ کریں اور اپنی آخرت بھی سنواریں۔ ایسی ہی کچھ پاکستانی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی مقدس ماہ میں خوشیاں دھوم دھام سے منائیں۔
View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)
A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)
٭ ندا یسر نے اپنے بیٹے بالاج کو پہلا روزہ رکھوایا اور اس کی خوشی بہت دھوم دھام سے منائی۔ افطار کی تھیم بھی عربی ڈنر جیسی رکھی گئی تھی جس میں بیٹے بالاج کو سفید جُبہ پہنایا گیا اور غطرہ بھی پہنایا۔ ساتھ ہی یاسر نے اپنے سر پر ایک تاج پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان سے یہ سوال بھی کردیا بھائی روزہ بیٹے نے رکھا، لیکن آپ نے کس وجہ سے یہ تاج پہن رکھا ہے۔
٭ جویریہ سعود نے اپنے بیٹے ابراہیم کی آمین کی، اس نے پہلی مرتبہ قرآنِ پاک مکمل پڑھا جس کی خوشی گھر میں گھر والوں کے ساتھ بہت مُحبت سے منائی گئی، ان کی تقریب میں سب گھر والے ہی موجود تھے لیکن شوبز انڈسٹری سے اداکار شبیر جان کی بیگم بھی مدعو تھیں۔ جویریہ نے اپنے بیٹے کو بھی ہدایت کی قرآن کو اب بھولنا نہیں اور ایسے ہی کلامِ پاک کو یاد رکھنا۔ اس کو پڑھتے رہنا۔ یہ اتنی بڑی خوشی، اتنی بڑی دولت ہے کہ ہمارے پاس اس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)
A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More