آپ میرا بگاڑ ہی کیا سکتے ہیں ۔۔ شہریار منور کی ڈائریکٹر کے ساتھ لڑائی کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ ویڈیو میں سچ بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 17, 2023

شہریار منور کی مشہور ڈائریکٹر کے ساتھ بحث و تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ افطار سے قبل بدتمیزی کی تھی اور گھر سے نکل جانے کو بھی کہا تھا۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے شہریار کو بُرا بھلا کہا کیونکہ انہوں نے اپنے سے بڑے شخص کے ساتھ انتہائی نازیباں رویہ رکھا تھا۔ اس کی ویڈیو بھی آپ کو ایک مرتبہ پھر دکھا دیتے ہیں:

اس ویڈیو پر اتنی تنقید کی گئی کہ اب اداکار شہریار نے ڈائریکٹر کے ساتھ ایک اور ویڈیو بنا ڈالی، جس میں وہ کہتے ہیں کہ: " ہماری قوم کو منفی چیزیں دیکھنے کا بہت شوق ہے اور ان کی سوچ بھی صرف منفی باتوں کی حد تک محدود ہے۔ لوگوں نے ہمارے کردار اور رویوں پر اتنی آسانی سے اپنی رائے قائم کرلی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری عید پر ایک سیریز آنے والی ہے اور یوٹیوب سیریز ایک ایسے ہی لکھاری کی کہانی ہے۔ "

شہریار نے یہ بھی کہا کہ: " اللہ کرے اب یہ ویڈیو بھی وائرل ہو۔ " ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

آخر میں انہوں نے ڈائریکٹر کے ساتھ دوبارہ تلخ جملے مذاق میں کہے اور چیخ کر کہا آپ میرا بگاڑ ہی کیا سکتے ہیں۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More