طوطے نے پین چھین کر چونچ میں دبا لیا اور پھر ۔۔ وسیم بادامی نے ناراض طوطے سے اپنا پین کیسے واپس لیا؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 16, 2023

مشہور ٹی وی میزبان وسیم بادامی ان دنوں رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں جہاں سے وہ مختلف ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔ وہیں انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ سے اپنے ایک دوست کی ویڈیو شئیر کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو وسیم بادامی کے طوطے دوست کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کے خوبصورت طوطے نے وسیم بادامی کا قلم اپنے چونچ میں دبا لیا اور وہ انہیں واپس نہیں دے رہا۔

وسیم بادامی ڈرت سہمتے طوطے سے اپنا پین مانگ رہے ہیں مگر وہ تو بالکل دینے کو تیار ہی نہیں۔ وسیم بادامی ک جانب سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی جس میں انہوں نے ویڈیو کیپشن لکھا کہ دوست میرا پین بار بار چرا رہا ہے۔

تھوڑی ہی دیر بعد طوطا بینچ سے نیچے گر گیا اور اس کی چونچ سے قلم بھی گر جاتا ہے جس کے بعد وسیم بادامی اپنے دوست سے پین لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More