ملیں امریکا کے عالمگیر خان سے کیونکہ ۔۔ سپر اسٹار آرنلڈ سوشل میڈیا پر وائرل کیوں؟

ہماری ویب  |  Apr 13, 2023

امریکی سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر علاقے کے مسائل حل کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھاگئے، پاکستانی صارفین نے آرنلڈ کو معروف سماجی رہنما عالمگیر خان سے ملانا شروع کردیا۔

معروف اداکار اور سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے تین ہفتے تک انتظامیہ کا انتظار کرنے کے بعد لاس اینجلس کی ایک سڑک پر ہونے والے گڑھے کو خود ہی بھرنے کا فیصلہ کیا اور گڑھا بھرتے ہوئے انہوں نے ویڈیو بنوائی جو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس حوالے سے آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ شکایت نہ کام کریں بلکہ خود بھی کوشش کریں، دیکھیں میں نے کام کردیا۔ پورا محلہ اس بڑے گڑھے سے پریشان تھا، اس سے گاڑیاں اور سائیکلیں کئی ہفتوں سے متاثر ہو رہی تھیں۔ آرنلڈ نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کو ٹھیک کر دیا ہے، اب کسی کو پریشانی نہیں ہوگی۔

آرنلڈ شوارزنیگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئی اور صارفین نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کراچی میں کئی برسوں سے سرگرم عالمگیر خان سے بھی تشبیہ دی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ جیسے عالمگیر خان اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے کھیلے مین ہولز اور صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح آرنلڈ شوارزنیگر نے بھی اپنی مدد آپ لوگوں کی بھلائی کا کام کرکے اچھی مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More