راکھی مجھے معاف کردینا، لیکن ۔۔ راکھی کے شوہر نے اپنی شادی سے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 16, 2023

اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر نے بلآخر اپنی اور راکھی کی شادی کو قبول کرلیا انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہاں ہم نے شادی کی ہے اور میں اس بات کو بالکل کو بھی غط نہیں کہہ رہا ہوں میں نے راکھی سے شادی کی ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے بس میرے گھر والے نہیں مان رہے ہیں یہ کام ابھی پراسیس میں ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔

راکھی اور عادل شادی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا انٹرویو میں نظر آئے جہاں راکھی نے میڈیا اور ہر کسی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں شکر ادا کرتی ہوں کہ سب لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور اب عادل بھی ما ن گئے ہیں۔ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے ۔۔ میں خوش ہوں کہ اب ہم ساتھ ہیں۔ کوئی بھی عورت ایسے روئے گی ہی جب کہ اس کا شوہر اسے قبول نہ کرے تو۔

راکھی نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں کوئی طالبان نہیں، مجھے اسلام قبول کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیوںکہ یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔ راکھی کے شوہر عادل نے راکھی سے معافی بھی مانگی اور کہا مجھے معاف کرنا لیکن ہم ایک ساتھ ہیں۔

واضح رہے راکھی ساونت کے شوہر کو منانے میں سلمان خان نے ان کی مدد کی اور عادل سے بات کی۔ راکھی نے کہا کہ: " سلمان بھائی مجھ کو بہت پیار کرتے ہیں، بھائی سے ملے بھی ہیں عادل، یقیناً بھائی کا فون تو آیا ہی ہے ان کو، آپ جانتے ہی ہیں کروایا ہی ہے، بھائی کے ہوتے ہوئے منع کرسکتے ہیں کیا بہن کو شادی کا؟ بھائی کا فون آئیگا تب ہی تو ہوسکتا ہے نا کچھ۔۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More