ہماری ویب | Jan 12, 2023
راکھی ساونت نے کل اپنے قریبی دوست عادل سے شادی کرلی تھی جس کے بعد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا واقعی راکھی نے اسلام قبول کرلیا۔ کل تک کی ویڈیوز میں راکھی کے اسلام قبول کرنے کا واضح ثبوت موجود نہیں تھا۔ لیکن تازہ ترین سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اور نکاح کے وقت امام صاحب ان کو دیگر اسلامی دعائیں بھی پڑھا رہے ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور مختلف سوشل میڈیا پیجز ایسی ویڈیوز وائرل کر رہے ہیں جن میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ راکھی نے 7 ماہ قبل شادی کی تھی اور اب یہ عادل سے بھی طلاق لینے کا سوچ رہی ہیں جبکہ بضابطہ طور پر راکھی ساونت نے طلاق یا علیحدگی کی کوئی خبر شیئر نہیں کی، البتہ انہوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں عادل کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں۔
View this post on Instagram A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)
A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More