دل نہیں مان رہا تھا، اور اچانک شادی کرلی ۔۔ مسلمان لڑکے سے شادی کرنے کے لیے کیا راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Jan 11, 2023

مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے قریبی دوست عادل خان دُرانی سے کورٹ میرج کرلی۔ دونوں کے درمیان اچھی دوستی تھی، مگر کچھ دنوں پہلے راکھی نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میرا اب شادی کرنے کا دل نہیں کر رہا، اداکارہ اور عادل کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائیاں خوب ہوئیں مگر اب دونوں نے شادی کرلی۔

ان کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے سوال کیا کہ دونوں کا مذہب الگ ہے تو شادی کیسے ہوئی؟ یہاں ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راکھی نے مانگ میں سندور نہیں لگایا ہوا تو کیا یہ دوپٹہ اوڑھ کر عادل کے مذہب کو اپنا چکی ہیں؟ جس پر دیگر صارف ان کی شادی کو پسند بھی کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ عادل کو سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اچھا کیا، ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کیا لیکن اپنی باتوں کو منوا بھی لیا اور راکھی کو بیوی کے طور پر قبول کرلیا۔

واضح رہے عادل ایک بزنس مین ہیں جن کا تعلق دبئی سے ہے۔ ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے کہا تھا کہ میں جلدی ہی عادل سے شادی کرنے والی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ چھوٹے کپڑے بھی پہننا چھوڑ دوں گی کیونکہ اسلام میں اس طرح کے ملبوسات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ جس سے یہ بات واضح ہے کہ راکھی عادل کے مذہب کو پسند کر رہی ہیں۔ دونوں نے آپس میں کئی باتوں پر اکتفا کیا مگر ایک دوسرے کے لیے مذہب تبدیل نہیں کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More