گھر میں پنکھا تک نہیں تھا ۔۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ 30 سال سے اس چھوٹے سے کمرے میں کیوں رہ رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 10, 2023

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا جانا مان نام مشہور اداکارہ سمعیہ ممتاز آج بھی اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈرامائی کیرئیر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریل زرد دوپہر سے کیا۔

مشہور اداکارہ سمیعہ ممتاز نے اتنے سال انڈسٹری کو دیئے جس کے بعد انہیں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اداکاری کی دنیا سے ہٹ کر بات کی جائے تو سمیدہ ممتاز ایک عام اور سادہ طرز زندگی گزارنے والی خاتون ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنا جو گھر دکھایا ہے اسے دیکھ کر لگتا نہیں کہ وہ وہاں اتنے سالوں سے رہ رہی تھیں اور آج بھی وہاں آتی ہیں۔

حال ہی میں سمیعہ ممتاز نے ایک مشہور میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنا ایک کمرے کا گھر دکھایا جہاں نہ بجلی ہوتی تھی اور نہ ہی کوئی پنکھا لگا ہوتا۔

در حقیقت وہ فارم ہاؤس قسم کی ایک جگہ تھی۔ ان کے مداحوں کو ان کا لائف اسٹائل بہت پسند آیا۔ سینئر اداکارہ سمیعہ ممتاز نے معروف میزبان کو اپنا فارم ہاؤس دکھایا جہاں وہ چھوٹا سا کمرہ موجود ہے۔

میزبان سمیعہ ممتاز سے سوال کرتی ہیں کہ آپ تیس سالوں سے یہاں رہ رہی ہیں جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ نہیں میں یہاں تی ہوں اور چلی جاتی ہوں۔ یہاں ہم کبھی کبھار آجاتے تھے اور 2 دن کے لیے رہ لیا کرتے تھے۔، ابھی میں پلاٹنگ کی وجہ سے لاہور آئی ہوئی ہوں۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ یہاں پنکھا ہے تو انہوں نے کہا ابھی پنکھا لگ گیا ورنہ بہت پہلے یہاں بجلی بھی نہیں ہوا کرتی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More