ہماری ویب | Jan 10, 2023
اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں گزشتہ روز دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خود اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔
بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں جس نے انھیں 7 ماہ کے حمل میں عمرہ ادا کرنے کی سعادت اور طاقت عطا کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے دونوں بچوں کو خوش قسمت قرار دیا جنھیں ہر مشکل میں ساتھ دینے والا باپ ملا ہے۔ غنیٰ علی نے دعا کی کہ ان کے دونوں بچے بھی اپنے والد کی طرح نیک بنیں۔
View this post on Instagram A post shared by GHANA ALI UMAIR 👸🏻 (@ghanaaliofficial)
A post shared by GHANA ALI UMAIR 👸🏻 (@ghanaaliofficial)
اس خبر کے ساتھ ہی غنیٰ علی نے اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔ انھوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد علی جاہ عمیر رکھا ہے۔ علی جاہ فارسی نام ہے جس کے معنیٰ بڑے رتبے والا اور بلند مرتبے والا ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے صرف 14 ماہ پہلے 24 نومبر 2021 میں غنیٰ علی کی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انھوں نے فائجہ رکھا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More