میری شادی کافی کم عمری میں ہوئی تھی اور میرے پہلے شوہر ۔۔ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کیا انکشاف کردیا؟

ہماری ویب  |  Jan 07, 2023

منشا پاشا ایک مشہور باصلاحیت پاکستانی اداکار ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوونگ ہے۔ اداکارہ نے شوبز صنعت میں اپنی مسلسل جدوجہد، لگن اور کامیابی کے ساتھ بھرپور نام کمایا ہے۔

ان کے ڈرامے زندگی گلزار ہے، محبت تجھے الوداع، آنگن، میرا نام یوسف ہے کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ منشا کی شادی نوجوان وکیل جبران ناصر سے ہوئی ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ منشا پاشا نے دوسری شادی کی ہے اور انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہاں میں پہلے بھی شادی شدہ تھی لیکن میں اس کے بارے میں زیادہ باات نہیں کرتی تھی۔ میرے پہلے شوہر انڈسٹری کا حصہ تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ اگر ان کی شادی کام نہیں کرتی ہے تو وہ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ زندگی میں واحد چیز ہے، ایسا نہیں ہے، شادی دو لوگوں کا ملن ہے، رشتے میں دو افراد مختلف ہیں اور ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے بارے میں انٹرویو میں کیا بتایا نیچے ویڈیو میں دیکھیں۔

.com
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More