الحمد اللہ ابھی میں زندہ ہوں ۔۔ فردوس جمال نے ان کی جھوٹی انتقال کی خبر پھیلانے والوں کو خود سامنے آکر کیا پیغام دے دیا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Dec 29, 2022

سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبروں کی بھرمار رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

جیسا کہ کسی علیل شخص کی جھوٹی خبر چلا دی جاتی ہے کہ فلاں شخصیت دنیا میں نہیں رہی۔ اس طرح کی جھوٹی خبروں سے انہیں بھی اذیت ہوتی ہے جس طرح فردوس جمال اور ان کے اہلخانہ کو ہوئی۔

آج صبح سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینئر اداکار فردوس جمال کے انتقال کی جعلی خبریں زیر گردش ہیں جس کے بعد اداکار کو خود اپنی صحت کے بارے میں بتانے سامنے آنا پڑا۔

فردوس جمال نے ویڈیو پیغام جاری کیا اور اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و علیکم ، تمام میرے دیکھنے اور سننے والوں کو میرا سلام پہنچے۔ میری حالت کے بارے میں سب لوگ جانتے تو ہیں ہی لیکن الحمد اللہ میرا علاج ہو رہا ہے۔

مگر جن عناصر نے میرے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر چلائیں ان کے لیے میں ویڈیو بنوا رہا ہوں کہ الحمداللہ ابھی میں زندہ ہوں اور انشاء اللہ ابھی میری جتنی زندگی ہے اتنی مجھے گزارنی ہے تو اس لئے آپ کلوگ فکر مند نہ ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ریاست نے پہلی بار اس سطح پر ایک فنکار کے علاج میں مدد کی میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More