ہماری ویب | Dec 29, 2022
صبا قمر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک چمکتا ستارہ ہیں جن کی میڈیا انڈسٹری کے لیے کافی خدمات رہی ہیں۔ وہ آج بھی اپنی شاندار اداکاری کی بدولت کافی مقبول ہیں۔
لیکن کیا صبا قمر نے آج کل اداکاری چھوڑ کرکوئی دوسرا کام ڈھونڈ لیا ہے؟ سوشل میڈیا صارفین صبا قمر کی پوسٹ دیکھ کر کافی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے غمزدہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے گھر جانا میں تھک گیا ہوں بہت ٹائم ہوگیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ دسمبر میں لوگ پارٹی کرتے ہیں اور میں کراچی کی سڑکوں پر ایک مہینے سے ٹیکسی چلا رہی ہوں۔
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
لیکن در حقیقت ایسا کچھ نہیں بلکہ صبا قمر کراچی میں اپنے پراجیکٹ کے سلسلے میں شوٹنگ کے لیے آئی ہوئی ہیں اور یہی مقیم ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)
A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)
صبا قمر اپنی ویڈیو میں اداس نظر آرہی ہیں کیونکہ دسمبر چھٹیاں گزارنے کا مہینہ ہے اور وہ اپنے کام میں مصروف ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More