تم کار کے پاس آؤ پیسے دیتا ہوں ۔۔ سخت مزاج والے سنجے دت والد کی طرح کسی غریب کو مشکل میں دیکھتے ہیں تو کیسے مدد کے لیے بھاگتے ہیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 29, 2022

بیٹا والد کی پرچھائی ہوتا ہے۔ اور ایک بیٹے کو ہونا بھی ایسا ہی چاہیے کہ آپ کے والد کو بھی محسوس ہو کہ اس نے اولاد کی تربیت بہت اچھی کی ہے۔ آج بھارت کے مشہور اداکار سنجے دت کے والد اس دنیا میں تو نہیں لیکن لوگ ان کی تعریف آج بھی کرتے ہیں۔ جس کا بڑا ثبوت سنجے دت کا یہ عمل ہے۔

جی ہاں اب سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے یہ ویڈیو گردش کر رہے ہی جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بابا کسی تقریب میں جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں ایک رپورٹر نے روک لیا۔ پریشانی کی عالم میں کہہ ڈالا کہ سر میں آپکے والد سنیل دت کا مداح ہوں لیکن آج کل بہت پریشان ہوں۔

جس پر اپنوں کی طرح سنجے نے اس کے چہرے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ بول نہ کیا ہوا، کیا چاہیے؟ تو اس نے کہہ ڈالاکہ سر کچھ پیسوں کی ضرورت ہے ۔یہ سننے کی دیر تھی کہ سنجے نے کہا کہ پریشان نہ ہو تو میری کار کے پاس آ۔ یہی نہیں اپنے اسٹاف سے کہا کہ اسے میرا نمبر دو اور کبھی بھی پیسوں کی یا پھر کسی اور چیز کی ضرورت ہو تو مجھ سے کہنا۔

مزید یہ کہ ان الفاظ نے تو سب کے دل جیت لیے اور لوگ یہ کہنے لگے سنجے دت بالکل پانے والد پر گئے ہیں کیونکہ وہ بھی کسی کو غم میں دیکھ کر فوراََ ان کی مدد کو پہنچتے تھے۔

اس کے علاوہ اس وائرل ویڈیو میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا ماضی کا کلپ بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ آج میں کورٹ سے کیس میں بری ہوا ہوں اگر آج میرے والد زندہ ہوتے تو وہ سب سے زیادہ خوش ہوتے کیونکہ انہیں اس لمحے کا بہت انتظار تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More