روزگار ہے نہیں تو بل کہاں سے ادا کریں ۔۔ جانیے بجلی کے بل رکھے یہ سونے کے زیور والی تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 14, 2022

پاکستان ایک حسین و جمیل ملک ہے پر اب اس کی عوام انتہائی تنگ آچکی ہے پر اس ملک سے نہیں مہنگائی اور حکومت سے۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اب ایک مزدور دار طبقہ اپنے بجلی کے بل کہاں سے اور کیسے ادا کرے جب روزگار تو ہے نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بجلی کا بل پڑا ہوا ہے اور اس پر کسی خاتون کے سونے کے زیور پڑے ہوئے ہیں۔

جو ہمیں چیخ چیخ کر یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ لوگ اپنا مکان بنانے کیلئے عورتوں کے زیور فروخت کر دیا کرتے تھے پر اب تو صرف 5 ہزار سے زائد کا بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے زیور بیچنا پڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ کو اس وقت ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ لائک اور ہزاروں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More