محمد علی جن کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایک چیز آتی ہے کہ یہ تو ایک مشہور باکسر ہیں مگر کی آپ کو معلوم ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا اللہ پاک کی ذات پر کس قدر یقین اور بھروسہ تھا اور یہ اللہ سے بہت ڈرت بھی تھے۔
اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ایک وقت میں محمد علی نے کہا کہ میں ویسے تو سگریٹ نہیں پیتا مگر ہمیشہ اپنی جیب میں ماچس ضروررکھتا ہوں کیونکہ جب بھی میرا دل گناہ یا پھر کسی غلط کام کی جانب لپکتا ہے تو میں وہی ماچس نکال کر جلاتا ہوں اور اس کی ہیٹ اپنے ہتھیلوں کو دیتا ہوں۔
تو پھر خود سے کہتا ہوں کہ علی تم یہ ہیٹ برداشت نہیں کر پا رہے ہو تو پھر جہنم کی آگ کیسے برداشت کرو گے جو کہ ہے بھی ناقابل برداشت۔
یاد رہے کہ محمد علی ایک امریکن باکسر تھے جو کہ 17 جنوری 1942 کو پیدا ہوئے اور 3 جون 2016 کو انتقال کر گئے۔ اور اپنے والد کے نام پر کیسئیس مار سلیس کلے کہلائے پر 1960 میں صرف 18 سال کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔