بیٹی کو باپ کی گود کبھی نہیں بھولتی اور جب وہ بچی ہوتی تھی تو کیسے اس کا پورا گھر صرف اس کی آواز اور نٹ کھٹ حرکتوں سے گونجتا رہتا تھا اور تو اور والد سے پورے مان سے سب کچھ مانگتی ہے۔
کیونکہ وہ یہ بات جانتی ہے کہ ابو میرا وہ سہارا ہیں جو صرف میرے ہیں۔ بالکل اسی لیے ہم آپ کے سامنے آج وہ شخصیت لے کر آئے ہیں جسے پہچان پانا آپ کیلئے مشکل ہو جائے گا۔
دیکھنے میں تو یہ کسی مڈل کلاس گھرانے کی بچی معلوم ہوتی ہے مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ بچی اس وقت پوری دنیا میں مشہور ہے۔
اب آپ کا ہم زیادہ وقت نہیں لیں گے اور بتا دیتے ہیں کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔ جو کہ اس وقت آسمانی اور سفید رنگ کے کپڑے پہنے اپنے گھر میں کھڑی ہیں۔
ویسے تو انہوں نے اب ہالی ووڈ کے مشہور گلوکار نک جونس سے شادی کر لی ہے تاہم انہوں نے ایک عرصے تک بھارتی فلمی دنیا پر راج کیا ہے۔ مزید یہ کہ اس وائرل تصویر میں آپ خود بھی دیکھ سکتے ہیں کہ عام سے کپڑوں میں بالوں کی دو چوٹی بنائے یہ کس قدر معصوم اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ان کی مشہور فلموں میں باجی راؤ مستانی، فیشن، ڈان 2، مجھ سے شادی کرو گی اور کرش سر فہرست ہیں۔