ابا جی اٹھ جاؤ۔ یہ درد بھرے الفاظ ہیں اس بچے کے جس نے اپنا سب سے بڑا محافظ کھو دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نقصان کا درد وہی جان سکتا ہے جس کے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ بیٹے کس درد سے باپ کی قبر پر بیٹھا ہے اور اس سے اٹھنے کی منتیں کر رہا ہے۔ جب اسے کوئی جواب نہیں ملتا تو وہ کبھی قبر کی تختی کے پیچھے جا کر بولتا ہے تو کبھی قبر کے ساتھ کان لگا کر یہ بات کہتا ہے اور روتا رہتا ہے۔
وطن حفاظت کرتا ہوا جوان اپنے اہلخانہ کا بھی نہیں سوچتے:
جی ہاں بالکل یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ ہم پر اپنے محافظوں کی عزت فرض ہے کیونکہ ان کا بھی گھر، باپ بھائی، بیوی بچے ہوتے ہیں مگر یہ وردی پہنے لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دشمن کے آگے ہمارے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہید ہو جانے والے جوان کے چھوٹے بیٹے کی بھی ایک ویڈیو اس وقت گردش کر رہی ہے۔
جس میں وہ اپنے والد کی قبر پر پھول ڈال رہا ہے اور رو رہا ہے ساتھ ہی ساتھ والد سے کہتا ہے کہ اٹھا جاؤ بابا۔