سیلاب میں مرنے والے 4 بھائیوں کا خاندان کس حال میں ہے۔۔ بچے اور بیواؤں کی داستان نے سب کو ہی افسردہ کردیا

ہماری ویب  |  Sep 08, 2022

گزشتہ دنوں سیلاب کے ہاتھوں جان سے جانے والے 4 چچاذاد بھائیوں کی وائرل تصویر تو سب نے ہی دیکھی ہے۔ ان پانچ نوجوانوں میں سے ایک تو زندہ بچ گیا البتہ باقی 4 بھائیوں کی جان نہ بچا سکی۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکومت نے اس دل دہلا دینے والے واقعے سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ مرنے والے ان 4 بھائیوں کی بیوائیں اور بچے اب بے بس اور بے سہارا کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاندان کے لوگ کس طرح کھلی چھت تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ مرنے والوں کے عزیز کا کہنا ہے کہ ان کے بھائیوں کو ہیلی کاپٹر بھیج کر بچایا جاسکتا تھا لیکن اس وقت کسی نے مدد نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے بھائی دنیا سے چلے گئے۔

کوہستان سے آئے اس خاندان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک کمرے تلے 6 خاندان نہیں رہ سکتے اس لئے وہ کھلی چھت کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔ مرنے والوں کے بچے اور بیوائیں بھی کوہستان سے ہجرت کر کے سوات میں پناہ کی تلاش میں آئی ہیں لیکن اس مظلوم خاندان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More