اب اس ملک میں انقلاب آئے گا کیونکہ لوگ ۔۔ ذولفقار بھٹو جونیئر نے سب کے سامنے وڈیرا سسٹم سے متعلق کیا انکشاف کرڈلا، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 03, 2022

پاکستا نی عوام اس وقت سیلاب میں پھنسی ہوئی ہے اور حکمرانوں سے شدید نالاں ہیں۔ لیکن سندھ کی عوام کو بچانے کیلئے ایک مسیحا بھی میدان میں ہمیشہ نظر آرہا ہے اور وہ ہے ذولفقار بھٹو جونیئر جوکہ ذولفقارعلی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ہیں۔

یہ دن رات پانی میں ڈوبے علاقوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ایسے میں ان کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ صاف کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ لوگ اب سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ وہ 75 سالوں سے بس یہی کچھ دیکھتے ہیں آ رہے ہیں۔

اور تو اور اب ہمارے ملک میں انقلاب آنے والا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اپنے علاقے کی بات کروں تو کچھ نہیں بچا سب ڈوب گیا یہاں تک کے ہمارے ہاریوں کے گھروں میں بھی پانی ہے تو ایسے میں اپنی عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا جب تک جان ہے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More