ملک پاکستان ایک طرف سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور دوسری طرف ملک کا سب سے بڑا شہر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ واقعہ ہے۔
جس میں ذیشان نامی شخص گزشتہ روز لندن سے واپس پاکستان آیا اور کچھ وقت بعد جب اہخانہ کے ساتھ کھانے پر گیا مگر اسے کیا پتا تھا کہ یہ اس کا اپنی فیملی کے ساتھ آخری کھانا ہوگا۔
کیونکہ جب یہ کھانا کھا رہے تھے تو اچانک وہاں کچھ لوٹ مار کرنے والے لوگ پہنچ گئے۔ جن سے اپنے گھر والوں کو بچانے کیلئے اس نے تھوڑی بہت مزاحمت کی۔
جس کی اسے سزا یوں دی گئی کہ اسے جان سے مار دیا گیا۔ اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ فرد کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک 14 کا رہائشی تھا۔ گولیاں لگنے کے بعد ذیشان موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔