ہائے اللہ آپ کے پاس کوئی جائیداد نہیں ۔۔ عمران خان کا مریم نواز کی بات پر مذاق وائرل ہو گیا

ہماری ویب  |  Sep 01, 2022

عمران خان کا جلسے جلسوں میں حکمران جماعت پہلا ہدف ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہونے والے سرگودھا کے جلسے میں خان صاحب نے مریم نواز کی پرانی آڈیو چلوا دی۔

جس میں وہ خود کہہ رہی ہیں کہ میری ماں، بہن، بھائی کی جائیداد یہ کہاں سے نکال کر لے آئے ہیں اور میری تو پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں اور یہ بات تو پھر انگلینڈ کی ہے۔

اس بات کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ ہائے اللہ کوئی جائیداد کہاں سے آئے گی، مجھے تو احساس پروگرام میں ڈال دو میرے پاس تو ہے ہی کچھ نہیں۔ اس کے علاوہ ان کی اس بات پر مزید بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مریم بی بی جتنے سیدھے منہ سے آپ جھوٹ بولتی ہیں کوئی نہیں بولتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More