بچوں کے ساتھ جان دے دوں گی ۔۔ دیکھیں کیسے مہنگائی سے پریشان ماں نے ایک مرتبہ پھر اپنا درد سب کو سنا دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 26, 2022

انسان اولاد بڑی ہی دعاؤں سے مانگتا ہے اور پھر اسے جب کوئی تکلیف ہو تو ماں باپ اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کہ کراچی کی اب ایک رابعہ فائق نامی عورت کی دوبارہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں یہ اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ اگر اب اس حکومت نے پیٹرول یا پھر کسی بھی اور چیز پر ایک ٹکا بھی بڑھایا تو میں اپنے بچوں کے ساتھ بیچ سڑک پر خود کشی کر لوں گی کیونکہ اب اتنی مہنگائی میں گزار نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ آج سے کچھ ماہ قبل بھی اس خاتون کی ایک ویڈیو خوب مقبول ہوئی جس میں یہ صاف کہتی ہوئی نظر آ رہی تھیں کہ اس مہنگائی میں اب ہم گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بھاری بل ادا کریں یا پھر بچوں کے دودھ وغیرہ پورا کریں کیا کریں، آپ ہی ہمیں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More