ڈیم فنڈ استعمال کیوں نہیں ہورہا؟ حکومت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلا لیا

ہماری ویب  |  Aug 24, 2022

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ پر جوابدہی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرلیا۔

نورعالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان شریک ہوئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے استفسار کیا کہ کمیٹی نے نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، نیب سے کوئی چیز پوچھتے ہیں تو یہ لوگ عدالت چلے جاتے ہیں، آپ کا ادارہ آئینی خلاف ورزیاں کرتا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ نے اثاثے ظاہر کرنے کی بات کی ہے، نیب افسران اثاثے ظاہر کرتے ہیں لیکن وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بند رہتے ہیں، فائلیں تب کھلتی ہیں جب کوئی انکوائری کرنی ہو۔

پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ مجھے گزشتہ 4 سال کے اثاثوں کی تفصیلات چاہئیں، جس پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 3 سال کی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

اجلاس کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ڈیم فنڈز پر بریفنگ کے لیے طلب جبکہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار متنازع ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق اشتہارات پر 14 ارب خرچ اور 9 ارب اکٹھے ہوئے، بتایا جائے ڈیم فنڈ ڈیموں کی تعمیر پر استعمال کیوں نہیں ہورہا، ہم ججز کو دھمکیاں تو نہیں دے رہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق انکوائری ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More