مہنگائی عروج پر ہے اور پھر اگر پورے دن کمائی نہ ہو اور کشے والے کا چالان ہو جائے تو اس کا درد ہم نہیں محسو س کر سکتے۔
یہی وجہ ہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنا رکشہ اور انسپکڑ کی موٹر سائیکل بھی جلا ڈالی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشے کا ڈرائیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی جانب جا رہا تھا تو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار کا چالان کر دیا جس پر انہوں نے رکشے کو اور ساتھی دوست نے انسپکٹر کے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔
واضح رہے کہ اس کے بعد پولیس نے ان دونوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔