میدان عرفات میں یہ روتی رہی ۔۔ جب اسٹیج اداکارہ نرگس کو طارق جمیل حج پر لے گئے تو وہاں عورتوں نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟

ہماری ویب  |  Aug 23, 2022

تم ہمارے پاس بیٹھنے کے لائق نہیں۔ جی ہاں یہ الفاظ کسی بھی انسان کو بولے جائیں تو وہ اندر سے کٹ جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارا دین اور اخلاقیات اس بات کا درس بالکل نہیں دیتی کہ ہم کسی کا دل دکھائیں۔ لیکن مولانا طارق جمیل اپنے ویڈیو بیان میں کہتے ہیں کہ اداکارہ نرگس میری بیٹی جیسی ہے اور ان کو جب میں حج پر لے کر چلا گیا تو میدان عرفات میں وہ رونے لگی۔

جب میں نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ میں یہاں بیٹھنے لگی تھی تو کچھ پردہ دار عورتیں جن کے ہاتھ میں تسبیح تھی تو انہوں نے کہا کہ چلی جاؤ تم یہاں سے، ہمارے ساتھ بیٹھنے کے لائق نہیں ہو۔ بس اسی بات نے مجھے رونے پر مجبور کر دیا۔

افسوسناک رویے پر طارق جمیل کہتے ہیں کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ یہ تو وہ جگہ ہے۔ جہاں میرا اللہ کہتا ہے کہ جتنے بارش کے قطرے ہیں، درختوں کے پتے ہیں اور ریت کے زرے ہیں اگر تمہارے اتنے گناہ بھی ہیں تو معاف کر دوں گا لیکن پھر میرے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا گیا۔

اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کہ نرگس ایک اسٹیج اداکارہ ہیں اور اپنے حج پر جانے پر بھی وہ بہت خوش تھیں۔ حج پر جاتے ہوئے اور حج سے واپسی کی انکی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تھیں۔

واضح رہے کہ یہ جس وقت کی بات ہے اس وقت یقینی طور پر نرگس مولانا صاحب کے ہمراہ کسی گروپ میں محرم کے ساتھ ہی اللہ کے گھر گئی ہوں گی کیونکہ بغیر محرم کے حج و عمرے پر جانےٓ کی اجازت اس سال سے پہلے نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More