ہمارا بچپن بہت اچھا تھا اور ۔۔ لتا منگیشکر کی موت کے بعد بہن آشا بھوسلے نے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Feb 07, 2022

بہترین گلوکارہ جس نے کروڑوں دلوں پر راج کیا جسے دنیا لتا منگیشکر کے نام سے جانتی ہے آج وہ 92 سال کی عمر میں دنیا چھور کر رخصت ہو گئی۔ جہاں پوری دنیا میں موجود انکے چاہنے والوں میں غم کی لہر پائی جاتی ہیں۔

وہاں ہی ان کی بہن آشا بھوسلے کیلئے بھی یہ وقت انتہائی دکھ بھرا ہے۔ اب انہوں نے بہن کی وفات کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن لتا منگیشکر کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بچپن کے دن بھی کیا دن تھے۔ مزید یہ کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ اس تصویر میں میرے ساتھ لتا جی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کل بروز اتوار صبح 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انکی طبعیت جنوری سے ہی کافی خراب تھی، یہ کورونا وائرس اور نمونیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔

مگر گزشتہ روز انکی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More