بہو نے ساس کو ہی گھر سے نکال دیا ۔۔ اداکارہ مدھوبالا کی 96 سالہ بہن کو گھر سے بے دخل کرنے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2022

بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ کی خوبرو اداکارہ اور ماضی کی سُپر اسٹار مدھو بالا کی 96 سالہ بہن کنیز بلسرا کو ان کی بہو نے گھر سے نکال دیا۔

کنیز بلسرا گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے جب ممبئی پہنچیں تو اس پیرانہ سالی کے باوجود ان کے ساتھ کوئی انہیں لیکر طیارے سے اترنے والا نہ تھا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی رقم تھی۔

مشہور بھارتی آئکونک اداکارہ مدھو بالا کی بیمار اور بوڑھی بہن کو ان کی بہو ثمینہ نے ممبئی جانے والی فلائٹ پر سوار کرا کر تنہا چھوڑ دیا تھا۔

29 جنوری کو جب کنیز بلسرا رات 8 بجے ممبئی پہنچیں تو ان کی بیٹی پرویز جو کہ باندرہ میں رہتی ہیں انہیں ان کی بھابھی ثمینہ کے بجائے کسی کزن کے ذریعے بوڑھی والدہ کی ممبئی آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق کنیز بلسرا 17، 18 برس قبل اپنے شوہر کے ہمراہ نیوزی لینڈ چلی گئی تھیں، پرویز کے مطابق ان کی والدہ اپنے بیٹے فاروق سے بے پناہ محبت کرتی تھیں۔

جبکہ فاروق بھی والدین کا بہت احترام کرتے تھے، اسی لیے وہ والدین کو وہاں لے گئے تھے، لیکن بھابھی ان دونوں کو ناپسند کرتی ہیں اور وہ ان سے بدسلوکی بھی کرتی رہی ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب ہمارے بھائی فاروق کا جنوری کے اوائل میں انتقال ہوگیا، جس کے بعد ثمینہ نے ہماری والدہ کو طیارے میں سوار کراکر ہمیں اطلاع تک نہ دی، جس کی وجہ سے بوڑھی والدہ کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More