کچھ ماہ پہلے بیٹا دنیا سے چلا گیا، جس کے غم میں بیمار ہیں ۔۔ معروف اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب

ہماری ویب  |  Feb 01, 2022

پاکستان کے معروف اداکار اور سینیئر ٹی وی آرٹسٹ مسعود اختر کی طبیعت شدید خراب ہے۔ جس کے باعث انہیں گنگارام اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان کے اکلوتے بیٹے علی رضا کا انتقال 27 ستمبر کو ہوا تھا۔ بیٹے کی جدائی میں مسعود اختر نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کی بیگم بتاتی ہیں کہ: '' میرے شوہر کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ یہ ہر وقت بیٹے کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ بیٹے کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہیں، کچھ دن سے کھانا پینا چھوڑ چکے ہیں۔ '' یوٹیوب پر اداکار مسعود اختر کی ہسپتال سے یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری طبیعت خراب ہے لیکن میرے بیٹے کی مغفرت کے لیے آپ لوگ دعا کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More