شور کم کریں میری بیٹی گاڑی میں سو رہی ہے۔۔ سارہ خان نے شو کے دوران مداحوں کو چپ ہونے کا کہا تو لوگ غصے میں آ کے کیا کہنے لگے؟

ہماری ویب  |  Dec 07, 2021

سارا خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر چھائے رہنے کا یوں تو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن محبت کے بار بار اور ایک جیسے اظہار پر کبھی کبھی ان کے مداح بھی تنگ آجاتے ہیں اور ان کے پیار محبت کو “پبلسی اسٹنٹ“ قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں پہلے تو وہ اپنی بیگم کے لئے گانا گاتے ہیں اور پھر سارا سے کہتے ہیں کہ وہ بھی ان کے لئے کچھ کہیں۔ سارا مائیک پکڑ کر کنسرٹ میں آئے لوگوں کو ہاتھ سے خاموش رہنے کا اشارہ کرکےکہتی ہیں کہ “شور کم کریں میری بیٹی گاڑی میں سو رہی ہے“

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی عوام سارا خان پر غصہ ہونے لگے اور کہنے لگے کہ عوام اب کنسرٹ میں بھی شور نہ کرے تو کیا کرے۔ ایک صارف ماہ نورز مانو لکھتی ہیں “تو گھر چھوڑ کر آنا تھا بیٹی کو“

جبکہ انعم زیب کہتی ہیں کہ “یہ کتنا شوخا کپل ہے ہمیشہ ہیڈلائنز میں رہنا چاہتے ہیں۔ صبا عثمان تبصرہ کرتی ہیں “اوور ایکٹنگ“

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More