بگ باس کی آنکھ سے کوئی نہیں بچ سکتا ۔۔ عامر لیاقت اب بگ باس شو میں بھی آئیں گے

ہماری ویب  |  Dec 06, 2021

بھارت کی طرح اب پاکستان میں بھی بگ باس شو کا شروع کیا جا رہا ہے جوکہ بول چینل پر دکھایا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس شو میں بالکل بھارتی بگ باس کی تھیم رکھی جائے گی لیکن پاکستانی اعتبار سے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ عامر لیاقت اس شو کو ہوسٹ کریں گے۔ جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ کمنٹس کی برسات کردی ہے کوئی کہتا ہے کہ یہ وہی لال قالین والا ہے نا جس نے ہیلی کاپٹر بانٹے تھے تو کوئی کہہ رہا ہے جو خود جھوٹ بولتا ہے وہ کیا خود کو بگ باس سے بچا سکتا ہے۔ کسی نے کہا کہ اب مزاحیہ چیزیں ملیں گی تو کسی نے کہا کہ رُکو آگے دیکھو تبدیلی پاکستان کا مقدر بننے والی ہے۔

بگ باس کے گھر کا ایک ٹریلر بول انٹرٹینمنٹ نے جاری کیا ہے جس میں عامر لیاقت کہہ رہے ہیں کہ حریفوں کے لئے وبال ہوں میں، مجھ سے کچھ کہیں نا، ایک سوال ہے، بہت نازک صورتحال ہے، اسی لئے اب سب کچھ ہوگا آپ کی موبائل سکرین پر، رہنا ہوگا ایک مہینہ سارے رشتے بھلا کر بول ہاؤس میں، یہ سیزن سب سے بھاری، اب ہوسٹ کی ہے میری باری۔ ویڈیو میں گھر بھی دکھایا گیا ہے اور جیتنے والے کے لئے انعامی رقم 1 کروڑ روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More