یہاں پہلے لوگوں کو سزائے دی جاتی تھیں اور اب یہ ! خوبصورت مناظر والا ترکی ۔۔ یہاں جاتے ہوئے کونسی باتیں آپ کو معلوم ہونی چاہیے؟ جانیے نادیہ نے ترکی دکھاتے ہوئے کیا بتایا

ہماری ویب  |  Dec 01, 2021

پاکستان کی معروف مورننگ شوز ہوسٹ نادیہ خان ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں، جہاں ان کی ملاقات اداکارہ ہانیہ عامر اور زارا نور سے ہوئی۔ جبکہ اپنی ویڈیو میں نادیہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی ترکی آنا چاہتا ہے تو اسے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

نادیہ خان نے سوشل پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ استنبول کی مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات پر گھماتے ہوئے اپنے تاثرات بتا رہی ہیں۔

نادیہ نے استنبول میں جیولری نہ ملنے کی شکایت کی، وہاں انہیں ترکی میں پاکستانی کھانے بہت پسند آئے۔ جبکہ نادیہ کو ترکی کی مشہور آئسکریم بھی کچھ خاض پسند نہ آئی۔ ساتھ میں نادیہ نے بتایا کہ اگر آپ ترکی سیاحت کیلئے آنا چاہتے ہیں تو آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

ترکی جانے کیلئے ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

سب سے پہلے کہ آپ کی ویکسینیشن مکمل ہونی چاہیے اور اس کا کارڈ آپ کے پاس ہونا چاہیے۔

کوشش کریں کے ترکی جانے کیلئے براہ راست پرواز لی جائے، اگر نہیں تو کم سے کم دو گھنٹے کا ایک پرواز سے دوسری پرواز میں بریک ہونا چاہیے۔

ترکی کا ویزا حاصل کرنے کیلئے دو طریقے ہیں، ایک تو کراچی میں موجود ان کی ویزا سروس کے ذریعے لیا جاتا ہے، جس کیلئے کم سے کم 14 دن درکار ہوتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کے پاس امریکہ یا پھر کسی یورپی ممالک کا ویزا ہے تو آپ آن لائن درخواست دیں سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ اپنی صحت کے حوالے سے ایک آن لائن فوم بھی بھرنا ضروی ہے، جو کہ ترکی میں کسی بھی جگہ جانیے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

ترکی کے ائیرپورٹ پر ٹرالی پاکستانی ائیرپورٹ کی طرح مفت نہیں ملتی، اس لیے ترکی آنے سے قبل کچھ ترکی کرنسی لیرا اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔

کوشش کریں وہاں پیلی ٹیکسی استعمال نہ کریں، بتایا کہ ان ٹیکسیوں میں دھوکہ بازی زیادہ تر کی جاتی ہے۔

کھانے کی بات کی جائے تو ترکش کھانے اور وہاں کی چائے اور قہوہ بہت مشہور ہے۔

اگر آپ سیاح (Tourist) ہیں تو شوپنگ کریں کے بعد ٹیکس فری رسید لے سکتے ہیں، جس میں آپ کو شوپنگ پر ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More