خاتون سے دعائیں لیں ۔۔ سلمان خان کی بزرگ خاتون سے مہذب انداز سے بات کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے

ہماری ویب  |  Nov 27, 2021

سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جن سے دوسرے اداکار ایکٹنگ کے گر سیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر سلمان خان کی مداحوں کے ساتھ غیر مہذب سلوک کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن وہیں دوسری جانب سلمان خان کا ایک مثبت چہرہ بھی ہے جس سے وہ لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک بزرگ خاتون کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

گزشتہ روز سلمان خان کی فلم انتم ریلیز ہوئی ہے جس کی اسکریننگ کے موقع انہوں نے اپنے پرستاروں سے ملاقات کی، ہلکی پھلکی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں سلمان خان ایک بزرگ خاتون مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کر رہے ہیں۔

مداحوں کو سلمان خان کا بزرگ خاتون کے ساتھ محبت سے گفتگو کرنے کا یہ برتاؤ اتنا پسند آیا ہے کہ تعریف کیے بغیر نہ رہے۔

سلمان خان کو خاتون نے دعائیں دیں جب کہ اداکار نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More