بکواس بند کریں اور ۔۔ حریم شاہ نے جب شیخ رشید کو فون کیا، تو ایسا کیا ہوا جس نے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Nov 18, 2021

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ لیکن ایک ویڈیو جو کافی وائرل ہے اسے بہت سے لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو حریم شاہ سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

دراصل تابش ہاشمی کے شو میں حریم شاہ نے کچھ ایسا کیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے اور حتٰی کہ وفاقی حکومت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تابش ہاشمی کی جانب سے حریم شاہ کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کا ٹیزر حریم شاہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں وہ پروگرام میں موجود ہیں۔ حریم شاہ اور تابش کو پروگرام ٹیزر میں چٹ پٹی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران تابش کی جانب سے حریم شاہ سے کہا گیا کہ کیا آپ وزیر داخلہ شیخ رشید صاحب کو اس وقت فون ملا سکتی ہیں؟ جس پر حریم شاہ نے رضامندی ظاہر کی اور فون کو ڈھونڈنے لگ گئیں۔ اور پھر کال ملا دی۔ رنگ ٹون بج رہی تھی اور فون تابش کو بھی دکھا دیا۔ شیخ رشید کا نام حریم شاہ نے شیخو کے نام سے محفوظ کیا ہوا تھا۔
جب شیخ رشید نے کال اٹھائی تو شیخ رشید کی آواز میں کوئی شخص بات کر رہا تھا۔ تابش سمیت ناظرین ہکا بکا رہ گئے جب انہیں یقین ہوا کہ یہ کال پر موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ شیخ رشید ہیں۔
کال کے دوران حریم نے ہیلو کیا جس پر شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی دیر ٹھہر کر بات کریں۔ جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں۔ شیخ رشید نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں کر سکتا۔ حریم شاہ نے کہا کہ کیوں نہیں کر سکتے جس پر شیخ رشید غصہ میں آگئے اور کہہ دیا کہ بکواس بند کریں۔ حریم شاہ کا یہ انٹرویو تابش ہاشمی کی جانب سے لیا گیا تھا جو کہ ان کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More