75 کلو سے 45 کلو وزن ہوگیا ۔۔ آئمہ بیگ نے ایسا کیا پی لیا جو ان کا وزن تیزی سے کم ہوگیا؟

ہماری ویب  |  Sep 16, 2021

وزن کم کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے دن رات محنت اور کھانے پینے کی مزیدار چیزوں سے منہ موڑنا پڑتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے وزن کم کرنے کے لئے انسان کو زبان کا ذائقہ بھول کر زندگی میں آگے بڑھنا پڑتا ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ جو لوگ اپنی صحت کی خاطر فٹ رہنے کا فیصلہ کرلیں وہ ہر قسم کی ڈائٹ پر انحصار کرلیتے ہیں ۔

آئمہ بیگ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی ایسا ہی کیا، کچھ وقت قبل یہ ندا یاسر کے شو میں آئیں تھیں جہاں اپنے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' جب میں 16 سال کی تھی تو میرا وزن 75 کلو تھا، ٹرپل چِن تھی، کالج میں تھی، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو میں نہیں پہن سکتی۔ بہت مشکل سے وزن کم کیا، وہ تو مجھے ڈینگی ہوگیا تھا جس کے بعد کبھی وزن نہیں چڑھا لیکن میں نے اس کے بعد 3 سال تک ثواب کی طرح جم کیا تھا جیسے فرض ہوگیا ہو جم جانا، میں اتنی موٹی سے اتنی فٹ ہوئی ہوں۔ اب میں نے مسلسل ڈائٹ اور جم جا جا کر ڈائٹ ڈیٹوکس واٹر پی پی کر وزن کم کیا. دن میں صرف 8 گھنٹے سوتی ہوں، باقت وقت کام، جم، ورزش۔ ''

کیا کھاتی ہیں؟

کچھ روز قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ: '' براؤن بریڈ کا سلائس، ناشپاتی، کچلی ہوئی گاجر، ابلی ہوئی چکن، زیتون کا آئل، سادے ابلے چاول اور ابلی ہوئی مکئی کھانے سے میں فٹ بھی رہتی ہوں اور میری سکن بھی اچھی رہتی ہے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More