ٹھیک نہیں ہوں دعا کریں کہ ۔۔ شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضاء علی کا مداحوں کو پیغام جاری

ہماری ویب  |  Sep 15, 2021

فضا علی پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور شو میزبان ہیں۔اداکارہ ایک طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں مہندی، ساتھ نبھنا ہے اور سات سُر رشتوںکے شامل ہیں۔

فضا علی اس وقت ایک ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

رواں ماہ ٥ ستمبر کو فضا علی کے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جب وہ ایک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور اسی دوران گرنے سے بری طرح زخمی ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ کے حادثے کے فوراً بعد ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔ فضا علی کے پرستار ان کے حادثے کا سن کر کافی دکھ میں مبتلا ہوگئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے گرنے کے بعد اپنا سر پکڑ لیا تھا اور وہ مسلسل یہی کہتی رہیں کہ میرا سر پھٹ گیا،میرا سر پھٹ گیا اور زار و قطار رہ رہی تھیں۔

اب فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

فضا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز شیئر کیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فضا علی کی اسپتال سے چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More