ولیمے کا جوڑا بھی لاکھوں میں ۔۔ بارات کے بعد اب منال خان کے ولیمے کے جوڑے کی قیمت بھی سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Sep 14, 2021

منال خان کے مایوں اور بارات کی بہت ساری باتیں ہوگئیں اب تھوڑی بہت بات اداکارہ کے ولیمے اور اپنے ولیمے کی تقریب پر زیب تن کرنے والے خوبصورت جوڑے کی بھی جس کی حیران کردینے والی قیمت سامنے آچکی ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا اب اختتام ہوگیا ہے جو کہ بہت ہی دھوم دھام سے کی گئی۔

منال خان کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر سما باندھ دیا تھا اور صارفین بھی ان کی شادی کی فوٹوز اور ویڈیوز دیکھ کر کافی پرجوش دکھائی دیے۔

جوڑے کا ولیمہ 12 ستمبر کی رات کو منعقد ہوا جس میں منال خان سلور کڑھائی سے مزین لائٹ بیج کلر کے دیدہ زیب میں ملبوس نظر آئیں۔

جیسا کہ منال خان کی شادی کا سرخ رنگ کا عروسی لباس معروف فیشن ڈیزئنر انس ابرار کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار روپے تھی۔منال خان کے لال رنگ کا لہنگا ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند آیا تھا۔ اور اب ان کے ولیمے کا جوڑا بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ منال کے ولیمے کا جوڑا بارات کے عروسی جوڑے سے بہت زیادہ اچھا تھا۔

منال خان کے ولیمے کا جوڑا عرم خان کورٹر نامی مشہور لباس کے برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت چودہ لاکھ 35 ہزار معلوم ہوئی ہے۔

معروف کلوتھنگ برانڈ عرم خان دیگر اداکاراؤں اور ماڈلز کے بھی کپڑے ڈیزائن کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More