ان کو فورا علاج کے لیے باہر بھیجا جائیے کیونکہ ۔۔ دل کا مرض بگڑنے کی صورت میں بشری انصاری نے بھی عمر شریف کے علاج کے لیے آواز اٹھا دی

ہماری ویب  |  Sep 13, 2021

کچھ دنوں سے کامیڈی کنگ عمر شریف کی طبعیت ناسازی کی خبریں سوشل میڈیا پر دیکھی جارہی ہیں۔ عمر شریف کے صاحبزادے جواد کے مطابق ان کے والد کی طبعیت مزید بگڑ چکی ہے ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ ان کے دل کا مرض کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور اگر فوری طور پر امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کروانی پڑے گی۔ جواد نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد چند سیکنڈ کے لئے ہوش میں آئے تو کسی کو پہچان نہیں رہے تھے۔

امریکہ بھیجا جائے

عمر شریف کی یماری کی خبر سن کر سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عمر شریف کو باوقار طریقے سے علاج کے لئے امریکہ بھیجا جائے۔ عمر شریف ایک ہت بڑے فنکار ہیں اور انھوں نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری ہے انھیں وہی عزت دی جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ جس پر وزیرِ اعظم ہاؤس سے جواب آیا ہے کہ عمر شریف کے ویزے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ جیسے ہی ویزا جاری ہوا انھیں علاج کے لئے بھیج دیا جائے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More