ہماری ویب | Sep 13, 2021
اداکارہ منل خان اور احسن محسن اکرام کی شادی دھوم دھام سے کرچی میں انجام پائی۔ شادی میں منال کے قریبی دوستوں اور اداکاروں نے شرکت کی۔ تمام تر تقریبات کے بعد سوشل میڈیا پر منال کی منہ دکھائی کا تحفہ زیرِ بحث ہے جس کو دیکھ کر لڑکیاں خواہش کر رہی ہیں کہ اب ان کو بھی ایسا ہی تحفہ ملے۔
View this post on Instagram A post shared by Skhan Saadi (@skhan_saadi)
A post shared by Skhan Saadi (@skhan_saadi)
اداکارہ کو شوہر کی جانب سے ہیروں کا قیمتی ہار تحفے میں ملا ہے جو کہ سادہ ڈیزائن کا بوٹ نیک پیس ہے اور ساتھ ہی دو کانوں کے بُندے ہیں، ڈیزائن تکون زگ زیگ ہے۔
اس ہار کی قیمت کے حوالے سے لوگوں نے مختلف اندازے لگائے ہیں، کسی ویب سائٹ کے مطابق ہر کی قیمت 5 کروڑ تو کسی کے مطابق 10 لاکھ روپے ہے، البتہ ابھی تک احسن ور منال کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ہیروں کا ہار کس جیولر سے بنوایا گیا ہے اور نا ہی اس تحفے کی قیمت بتائی گئی ہے۔
منال خان نے کل اپنے ولیمے میں بھی احسن محسن کے دیئے ہوئے اس تحفے کو پہنا جو ان پر خوب جچ رہا ہے۔ مداحوں نے بھی منال کے ولیمہ لُک کی تعریف کی، سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Amal Aiman (@amalmuneb.official)
A post shared by Amal Aiman (@amalmuneb.official)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More