لگتا ہے جو کپڑا ماں کے کپڑوں سے بچتا ہے اس میں سے بچی کے کپڑے بنوا دیتے ہیں ۔۔ اداکارہ منال خان کی شادی پر امل منیب کے کپڑوں پر مداحوں کی تنقید

ہماری ویب  |  Sep 11, 2021

اداکارہ منال خان کی شادی میڈیا انڈسٹری کی ان شادیوں میں سے ایک ہے جن کا بندھن جب سے آپس میں جُڑا ہے لوگوں نے صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے چاہے وہ بات پکی ہو یا منگنی، مہندی ہو یا شادی ہمیشہ سے ہی ان کو بھرپور تنقید کا سامنا رہا ہے۔ لیکن ان کے ساتھ مداحوں نے ننھی امل منیب کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

امل جوکہ ایمن منیب کی 2 سالہ بیٹی ہے، اس نے اپنی خالہ منال کی شادی پر جو بھی کپڑے پہے وہ اس کی والدہ ایمن کے جیسے ڈیزائن ہوئے کپڑے تھے جس میں دونوں ہی ماں بیٹی بہت پیاری لگ رہی تھیں، لیکن اس پر مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:

'' ماں اور نانی کے کپڑوں میں سے جو کپڑا بچ گیا اسی سسے بچی کے کپڑے سلوا دیئے، کسی نے کہا کہ امل کو اس کی عمر سے زیادہ بھاری ڈیزائن کے کپڑے پہنائے گئے جہاں لوگوں نے تنقید کی وہیں کچھ لوگوں نے امل کو گڑیا بھی کہا۔ ''

امل منیب پوری شادی میں کبھی اپنے امی ابو کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں تو کبھی اپنی نانی اور اپنے ڈائناسور کھلونے کے ساتھ۔ امل کو دیکھ کر کنزہ ہاشمی سے بھی رہا نہ گیا اور دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی اس کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More