مینار پاکستان واقعے میں تشدد اور دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے کیس میں لاہور کی عدالت نے شناخت نہ ہونے والے 98 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں مجسٹریٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ رہائی سے متعلق تحریری حکم بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔
عدالت میں پیشی کے بعد تمام ملزمان کو واپس گاڑی میں بٹھا کر جیل لے جایا گیا۔
لاہور کی ایک اور عدالت نے اسی مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے 14 اگست کے دن مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ٹک ٹکر خاتون عائشہ اکرم کے ساتھ نازیبا حرکات اور انہیں تشدد کا نشایا گیا تھا۔