پہلے ڈاکٹر بن رہی تھی پھر ۔۔ مریم نواز سیاست میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ جانیے وہ حیران کن معلومات جو آج سے آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوگی

ہماری ویب  |  Sep 01, 2021

مریم نواز یہ ایک ایسا نام ہے جسے پاکستان کیا پوری دنیا میں ہی سب جانتے اور پہچانتے ہیں۔ آج ہم آپکو یہ بتائیں گے کہ مریم نواز سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتی تھیں۔ مریم نواز سیاست میں آنے سے پہلے ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ اور وہ آرمی میڈیکل کالج راولپندی میں ڈاکٹر کی پڑھائی بھی کر رہی تھیں۔

بس ہوا کچھ یہ کہ انہوں نے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ انہوں نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی سے کنگ ایڈورڈ میدیکل کالج لاہور مائیگریشن کروانا چاہتی تھیں اور انہوں نے اپنے تعلقات استعمال کر کے یہ مائیگریشن کروا بھی لی مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ اللہ کی عدالت سب دیکھتی ہے۔ اور یہ بات باہر آگئی اور اس بات جگہ جگہ پھیل گئی جس کی وجہ سے انہیں اپنا میڈیکل کا تعلیمی سفر یہیں ختم کرنا پڑا۔

یہاں یہ بات واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ مائیگریشن ہوتی کیا چیز ہے ، اس میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ انسان اپنے پیپر اسی کالج میں جاکر دیتا ہے جہاں اس کا داخلہ تو ہوتا ہے لیکن وہ پرھتا کہیں اس کالج میں ہے جہاں وہ چاہتا ہے۔مختصراََ یہ کہ انسان بس پڑھتا کسی اور کالج میں ہے مگر اسکا داخلہ وہیں رہتا ہے جہاں اس نے پہلی مرتبہ داخلہ حاصل کیا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کے 46 سالہ مریم نواز نے سن 2012 میں پنجاب یونیورسٹی سے ادب میں ماسٹر کیا اور سن 2014 میں انگریزی ادب میں بھی ماسٹر کیا ۔مزید یہ کہ ان کے 3 بچے ہیں جن میں سے ایک بچے کا جنید سفدر، بیٹی ماہ نور اور بیٹی مہرالنساء ہے۔اور انکی شادی سن 1992 میں کیپٹن(ر) صفدر اعوان سے ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ مریم نواز ہمیشہ ٹیلی ویثرن اور سوشل میڈیا پرانکے کپڑوں، جوتوں اور گھڑیوں کے بار ے میں بہت گفتگو ہوتی ہے ۔کیونکہ انکی یہ تمام جیزیں صرف مہنگی ہی نہیں بلکہ برانڈڈ ہوتی ہیں جن کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں روپوں میں ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More