میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا پھر۔۔۔ مشہور سیاست دان اچانک پردہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Aug 30, 2021

لوگ کہتے ہیں کہ شہرت سمیٹنے کے لئے پردہ کیا ہے تو کیا نصرت عباسی کو اللہ نے پہلے شہرت نہیں دی ہوئی تھی؟ کیا سندھ، پاکستان اور پاکستان سے باہر لوگ مجھے نہیں جانتے تھے؟

یہ الفاظ نصرت سحر عاسی نے جیو نیوز کے پروگرام میں اپنے حجاب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ادا کیے۔ نصرت سحر عباسی سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن اور جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) کی ممبر ہیں۔ اسمبلی اور انٹرویوز میں ببانگ دہل انداز میں تقاریر کرنے والی نصرت نے کچھ دن پہلے شرعی پردہ کرنے کا فیصلہ کیا جسے کئی لوگوں نے سراہا تو کئی لوگوں نے تنقید بھی کی۔

پردے کا فیصلہ اچانک کیسے کیاِ؟

نصرت اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پہلے میرے شوہر مجھے کہتے تھے کہ انھیں شرعی پردہ بہت پسند ہے اگر تم کروگی تو مجھے خوشی ہوگی۔ میرا بیٹا پانچ وقت کا نمازی ہے وہ بھی پردے کے لئے کہتا تھا لیکن میں اسے ڈانٹ دیتی تھی لیکن جب مجھے اور میرے خاندان کو کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ نے متاثر کیا تو سب سے زیادہ بیمار میں ہوئی۔ یوں سمجھیں میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ اسی دوران ایک رات میں سونے کے بعد اٹھی تو میری دنیا بدل چکی تھی پھر میں جہاں گئی مکمل حجاب میں گئی۔

پندرہ سال کے نوکر سے بھی پردہ کرتی ہوں

نصرت سحر عباسی نے اپنے پردے کے بارے میں یان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کا نوکر پندرہ سال کا ہے جسے وہ بیٹا کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن چونکہ شرعی لحاظ سے وہ نامحرم ہے تو اس لئے وہ اس سے بھی مکمل پردہ کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ باورچی خانے میں نقاب لگا کر کام کرتی ہیں۔

کچھ لوگ مجھے طالبان سے ملا رہے ہیں

تنقید کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ مجھے حجاب کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں لیکن کچھ لوگ مجھے طالبان سے بھی ملا رہے ہیں لیکن میں صرف پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہی رہنا چاہتی ہوں۔ مردوں کے بارے میں میں انھوں نے کہا کہ عورت جو بھی لباس پہنے مرد کے لئے حکم ہے کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں۔ اسی طرح ایک سوال کہ جواب میں نصرت نے کہا کہ اسلام میں سختی نہیں ہے اس لئے میں بہو بیٹی کو ڈنڈے کی زور پر پردہ کروانے کا حق نہیں رکھتی میرا کام تربیت کرنا ہے جو میں کررہی ہوں اس کے علاوہ اسمبلی اور سیاست کرنے میں میرا انداز وہی ہوگا جو پہلے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More