یہ جنگل انسان نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ۔۔ آئیے اپنے پاکستان کے بارے میں وہ 5 باتیں جانیں جن میں پاکستانی سب سے بہترین ہے

ہماری ویب  |  Aug 28, 2021

ہر پاکستانی کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر تو ہے ہی لیکن آج آپکو پاکستان کے بارے میں وہ باتیں بتائیں گےجنہیں پرھنے کے بعد آپ ضرور کہیں گے کہ ہمارا ملک کسی لندن ، امریکا سے کم نہیں بلکہ ان سے بھی بڑھ کرہے۔

قومی ترانے کی دھن:

پاکستان کے قومی ترانے کی دھن دنیا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے اس دھن کو احمد جی چاغلہ نے سن 1949 میں بنایا جس پر سن 1952 میں حفیظ جالندھری نے قومی ترانا لکھا۔ اورآج ہم وہی قومی ترانا پڑھتے ہیں۔

زہین قوم:

پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی زہین قوم ہے جس کا منہ بولتا ثبوت دنیا میں سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ پروفیشنل مرحوم ارفع کریم جو صرف 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ پروفیشنل بن گئی، سب سے کم عمر سول جج محمد الیاس، ملالہ یوسفزئی جو کہ نوبل انعام یافتہ ہیں انہیں یہ نوبل انعام امن کیلئے کام کرنے پر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان کے ڈاکٹرز ، انجینئرز پوری دنیا میں اس وقت اپنے ہنر کا فن دیکھا رہے ہیں اور اس وقت پاکستانی انجینئرز اور ڈاکٹرز بہترین ڈاکٹرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ برطانیہ کے ایک "انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن " نے 1 سو 25 ممالک میں ایک مہم جاری کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی قوم دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم قرار دیا گیا۔

نہری نظام:

پوری دنیا میں سب سے بڑا نہری نظام پاکستان میں واقع ہے۔ پاکستان کے 25 فیصد حصے پر کھیتی باڑی کی جاتی ہے اور اس کھیتی باڑی کیلئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو اسے پانی دنیا کے سب سے بڑے نہری نظام سے فراہم کیا جاتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس سسٹم:

دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس سسٹم ایدھی فاؤنڈیشن کی صورت میں پاکستان میں موجود ہے ۔اس وقت ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس 3 سو سے زائد ایمبولینسز موجود ہیں صرف یہی نہیں بلکہ ائیر ایمبولینس بھی موجود ہیں جو کہ 24 گھنٹے لوگوں کی خدمت کیلئے حاضر رہتی ہیں۔ایک محتاظ اندازے کے مطابق دن بھر میں ایدھی ایمبولینس کو دن بھر میں 6 ہزار سے زائد کالز موصول ہوتیں، یہ کالز اس لیے کی جاتی ہیں جب کوئی فرد بیمار ہو اور اسے اسپتال منتقل کرنا ہو،کسی فرد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہو تواسے بھی اسپتال منتقل کرنا ہو۔

انسانی ہاتھوں سے اگایا ہوا جنگل:

چھانگا مانگا کا جنگل دنیا میں سب سے بڑا انسانی ہاتھوں سے بنایا ہوا جنگل ہے ،یہ جنگل پنجاب کے دل مانے جانے والے شہر لاہور اور قصور میں واقع ہے۔ اس وقت یہ 12 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔اس جنگل میں بہت سے قسم کے جانور اور پرندے بھی پائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More