جنات سے پتہ لگا کہ بھائی جیل میں ہے ۔۔ ایک شخص کے بیان نے جج کو بھی حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Aug 27, 2021

آج تک سنا تھا کہ جنات انسانوں کو ڈرانے اور خبردار کرنے کے لئے نطر آتے ہیں، لیکن یہ نہیں سنا تھا کہ جنات بھی لوگوں کو یہ بتاتے ہیں کہ لوگوں کے پیارے کہاں ہیں کہیں وہ جیل میں قید تو نہیں ہیں۔ کل سندھ ہائی کورٹ میں ایک ایسی ہی صورتحال کا سامنا جج کو بھی کرنا پرا جب ایک شخص نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مریا بھائی ملیر جیل میںق ید ہے جس کی اطلاع مجھے جنات نے دی ہے۔ جج بھی بیچارے حیران رہ گئے کہ اب کیا تفتیش کی جائے؟

لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ: '' لاپتہ شہری عثمان غنی کے گھروالوں کا بارہا کہنا ہے کہ عثمان ملیر جیل میں ہے، لیکن جیل حکام سے معلوم کیا گیا تو وہ بتاتے ہیں کہ عثمان وہاں نہیں ہے۔''

کمرہ عدالت میں اس وقت وہاں عثمان کے بھائی بھی موجود تھے جب ان سے پوچھا گیا تو اس نے بھی یہی انکشاف کیا کہ جنات سے تعلق رکھنے والے شخص نے مجھے بتایا تھا کہ عثمان غنی ملیر جیل کی بیرک نمبر 9 میں ہے۔

عدالت نے رینجرز پراسیکیوٹر سے کہا کہ: '' یہ تو بہت ہی کام کے لوگ مل گئے ہیں، ایسے تو باقی لاپتہ شہریوں کی تلاش میں بھی آپ جنات سے مدد لے سکتے ہیں۔'' آخر میں عدالت نے عثمان غنی کے بھائی کو پوری ملیر جیل کا دورہ کرانے اور ایک ایک قیدی سے ملوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More