یہ میزائل 900 کلومیٹر دور جا کر دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔۔۔ اس سال کون سے کامیاب میزائل تجربات ہوئے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 25, 2021

پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہونے کی وجہ سے کئی ملکوں کی نظر میں کھٹکتا ہے اور بھارت سے تو پاکستان کا وجود آج تک ہضم ہی نہیں ہوسکا۔ اسی وجہ سے پاکستانی حکومت اور فوج نے ملکی دفاع کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور نہ صرف پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا بلکہ مزید جدید ہتھیار اور میزائلز سے دفاعی قوت کو مضبوط سے مضبوط تر کیا۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کو پاکستان کے جدید میزائل کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔

پاکستان کے جدید میزائل

اس سال پاکستان نے کئی جدید میزائلز کے کامیاب تجربات کیے ہیں جن کی تفصیلات ہم اس آرٹیکل میں پیش کررہے ہیں۔

فتح 1میزائل

24 اگست کو منگل کے دن پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو کہ ایک گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے جو کنوینشنل وارہیڈز (جدید دھماکہ خیز مواد اور دھماکے کو بڑھانے والی توانائی) فراہم کرتا ہے اور یہ 140 کلو مییٹر تک کافاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ون کا دوسرا تجربہ ہے جبکہ اس سے پہلے جنوری میں بھی اس کا ایک کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

غزنوی میزائل

12 اگست 2021 کو غزنوی میزائل کا تجربہ کیا گیا جو ایک کامیاب تجربہ تھا۔ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق “ یہ میزائل جدید ٹرمینل گائیڈنگ سسٹم سے لیس ہے“

شاہین 1 میزائل

شاہین 1 میزائل پاکستان 900 کلومیٹر تک کنوینشنل وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی وجہ سے پاکستان کا سب سے دور تک ہدف طے کرنے والا میزائل ہے۔ شاہین ون میزائل کا ٹیسٹ اس سال مارچ میں کیا گیا

بابر کروز میزائل

11 فروری 2021 کو کامیابی سے ٹیسٹ کیا جانے والا بابر کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمینی اور سمندر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیشنل انجینئیرنگ اینڈ سائینٹیفک کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر ثمر نے اس ٹیسٹ کی کامیابی اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لئے سائنسدان اور انجینئیرز کی تعریف کی۔ جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان، صدر عارف علوی نے مسلح افواج کو سراہا اور کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More